عمران خان سے ملاقات کادن، وقت ختم ، ملاقات کیلئے کوئی نہ آیا

عمران خان سے ملاقات کادن، وقت ختم ، ملاقات کیلئے کوئی نہ آیا

(ویب ڈیسک )  بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  عمران سے ملاقات کا دن تھا تاہم کوئی  پارٹی رہنما، وکلاء رہنما اور کوئی فیملی ممبر بھی ملاقات کیلئے نہ پہنچ سکا۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ،   جیل مینول کے مطابق ملاقات کا وقت ختم ہوگیا۔مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے نہیں آیا،  معمول کی ملاقتوں کیلئے کوئی پارٹی رہنما، وکلاء رہنما اور کوئی فیملی ممبر بھی ملاقات کیلئے نہ پہنچ سکا۔

خیال ہے کہ منگل اور جمعرات بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات کا دن مقرر ہے۔

ملاقات کا دن ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے پورا دن تنہائی میں گزارا۔ ڈیڑھ  سال کے عرصے میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملنے نہیں آیا۔ 

واضح رہے کہ  ملاقات کی اجازت ملنے یا نہ ملنے کے باوجود پارٹی رہنما اور وکلاء اڈیالہ جیل پہنچتے تھے۔ جیل ذرائع کے مطابق ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملنے نہیں آیا، پارٹی رہنما پہلی مرتبہ ملاقات کی اجازت ملنے کا  انتظار کرتے رہے۔

Watch Live Public News