ویب ڈیسک: کسٹمز انفورسمنٹ ٹیموں پر شاہ عالم مارکیٹ میں پاپا گروپ کا حملہ، حملے میں انسپکٹرز سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقہ تھانہ موچی گیٹ میں انفورسمنٹ انسپکٹر فیصل لیاقت کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ دو نامزد اور 5 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ۔
ایف آئی آر میں بیان کیا گیا کہ ُ پاپا گروپ کی جانب سے کسٹمز انفورسمنٹ اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جبکہ گاڑی بھی تباہ کر دی گئی،فائرنگ کا واقع شاہ عالم مارکیٹ کارروائی کے دوران گزشتہ رات پیش آیا۔
کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سے سگریٹس ، چھالیہ سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کی اطلاعات پر کارروائی کی گئی تھی، انسپکٹرز سمیت دو اہلکار زخمی ، باقی ٹیم کو شدید مزاحمت کا سامنا رہا۔