کم از کم تنخواہ 1000  ڈالر کے مساوی  کی جائے، سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

کم از کم تنخواہ 1000  ڈالر کے مساوی  کی جائے، سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

(ویب ڈیسک ) پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے مساوی کرنے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق آئینی درخواست فہمید نواز انصاری ایڈووکیٹ نے دائر کی، درخواست میں  وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  پاکستان برطانوی کالونی رہا اور وہی قوانین یہاں پر لاگو ہیں، عدالتی کیسز میں بھی امریکا  اور برطانوی عدالتوں کے فیصلوں کو مانا جاتاہے، امریکا اور برطانیہ کے قوانین کو بھی پاکستان میں مانا جاتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا  ہے کہ  پاکستان میں بھی برطانوی اور امریکی لیبر قوانین ہونے چاہئے، امریکہ اور برطانیہ میں کم از کم تنخواہ 1000 ڈالر مقرر ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی  ہے کہ  عدالت پاکستان میں کم از کم تنخواہ1000 ڈالر مقرر کرنے کا حکم دے۔

Watch Live Public News