امریکا میں آئی سی ای حکام کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ،خاتون سمیت2افراد زخمی

امریکا میں آئی سی ای حکام کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ،خاتون سمیت2افراد زخمی
کیپشن: امریکا میں آئی سی ای حکام کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ،خاتون سمیت2افراد زخمی

ویب ڈیسک: امریکا میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ( آئی سی ای) حکام کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں خاتون اور مرد گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں آئی سی ای اہلکاروں نے ایک خاتون اور مرد پر فائرنگ کی، جس کے بعد دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق بارڈر پیٹرول کے اہلکار ایک گاڑی کی تلاشی لے رہے تھے کہ اس دوران ملزمان نے گاڑی کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے اہلکاروں کو کچلنے کی کوشش کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار نے اپنی جان کے دفاع میں فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی منی سوٹا میں چھاپے کے دوران امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

Watch Live Public News