امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی پر مودی حکومت کے دعوے مسترد کردیے

امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی پر مودی حکومت کے دعوے مسترد کردیے
کیپشن: امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی پر مودی حکومت کے دعوے مسترد کردیے

ویب ڈیسک: امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی میں واشنگٹن کے کردار کی تردید سے متعلق بھارتی حکومت کے مؤقف کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بعض بیانات خود ہی اپنی وضاحت بن جاتے ہیں، اور جدید دور میں حقیقت جاننے کے لیے صرف ایک بیان پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی رائے غلط بھی ہو سکتی ہے، تاہم اس معاملے کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاصا واضح کر دیا ہے۔

ٹیمی بروس نے یہ بھی تصدیق کی کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاک بھارت مذاکرات کا حصہ تھے اور ان کا کردار قابلِ تسلیم ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد مواقع پر پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں ثالثی کا دعویٰ کرچکے ہیں، جبکہ بھارتی حکومت مسلسل ان دعوؤں کو مسترد کرتی آئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے خطے میں قیام امن کے لیے ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد بھی کیا جا چکا ہے۔

Watch Live Public News