ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو رات گئے سینے میں شدید تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر پشاور کے پُختونخوا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لے جایا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو دل سے متعلق شکایات کے باعث 24 گھنٹوں کے لیے اسپتال میں نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم ان کی مکمل حالت کا جائزہ لے رہی ہے۔
ڈاکٹروں کی جانب سے شبلی فراز کے آئندہ علاج سے متعلق مشاورت کا عمل آج مکمل کیا جائے گا۔