وزیر اعظم کا گزشتہ مالی سال میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر ریکارڈ ہونے پر اظہار تشکر

وزیر اعظم کا گزشتہ مالی سال میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر ریکارڈ ہونے پر اظہار تشکر

(ویب ڈیسک )  وزیراعظم شہباز شریف  نے  گزشتہ مالی سال میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر ریکارڈ ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے بیان میں کہا ہے کہ مالی سال 2024-25 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی مد میں 38.3 ارب ڈالر بھیجے گئے، یہ مالی سال 2023-24 کے مقابلے میں 8 ارب زائد ہے، ترسیلات زر میں 26.6 فیصد کا اضافہ انتہائی خوش آئند اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ   ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کی قابل قدر خدمات اور ان کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے،حالیہ مثبت معاشی اعشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کی عکاسی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ   حکومت ملک میں معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے لیے پر عزم ہے۔

Watch Live Public News