(ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے ون ڈے رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔
آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہےت، بابراعظم کی دوسری اور روہت شرما کی تیسری پوزیشن ہے۔سری لنکا کے چریتھ اسالانکا 2 درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے،کوشال مینڈس 10 درجہ بہتری کے بعد دسویں نمبر پر آگئے ۔
باؤلرز رینکنگ:
ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ وانندو ہسارانگا 11 درجہ بہتری کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ رویندرا جڈیجہ ایک درجہ تنز لی کے بعد نویں نمبر پرپہنچ گئے ، شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے ۔
آل راونڈرز رینکنگ:
ونڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں شامل نہیں ہے۔ وانندو ہسارانگا 2 درجہ بہتری کے بعد 12 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔