محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا 

محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا 

(ویب ڈیسک ) محکمہ ایکسائز کی جانب سے   گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا گیا۔

ایکسائز حکام کے مطابق موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔جس کے بعد موٹرسائیکل کی ٹرانسفر فیس 550 روپے سے بڑھا کر 605 روپے کر دی گئی۔650 سی سی سے لے کر 1000۔سی سی تک گاڑیوں  کی ٹرانسفر فیس 2750 روپے سے بڑھا کر 3025 روپے کر دی گئی۔

ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ  ایک سی سی سے اوپر اور1800 سی سی سے نیچے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 5500 روپے سے بڑھا کر6050 روپے کر دی گئی۔1800 سی سی  سے اوپر گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 11000 ہزار روہے سے بڑھا کر 12100 روپے کر دی گئی ہے۔

اسی طرح  ایچ ٹی وی گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 5500 روپے سے بڑھا کر 6050 روپے کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   گاڑیوں کی نئی ٹرانسفر فیس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News