ویب ڈیسک: امریکی شہر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے ارجنٹینا اور مصر کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ریفری کے متنازع فیصلوں پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
ظہران ممدانی نے اپنے نئے منصوبے "نیکسٹ اسٹاپ: بیٹر بسز، فاسٹر سروس" کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہتر سفری سہولیات سے شہریوں کا قیمتی وقت بچایا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق منصوبے کا مقصد سفر کا دورانیہ کم کرنا اور لوگوں کو زیادہ وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
???????????? NEW: NYC Mayor Zohran Mamdani says that Egypt were “robbed” in yesterday’s World Cup game against Argentina pic.twitter.com/bigWXCN04q
— Politics Global (@PolitlcsGlobal) July 8, 2026
انہوں نے کہا کہ سفر میں بچنے والا وقت شہریوں کو کام سے پہلے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور شام کو جلد گھر پہنچنے میں مدد دے گا۔
اسی گفتگو کے دوران ظہران ممدانی سے ارجنٹینا اور مصر کے میچ کے متنازع فیصلوں پر بھی سوال کیا گیا۔ انہوں نے گفتگو کے اختتام پر کہا، "اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے دوستوں کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ کل کا میچ مصر سے چھین لیا گیا۔"
ظہران ممدانی کے اس ردِعمل کے بعد میچ کے دوران ہونے والے ریفری کے فیصلوں پر جاری بحث مزید نمایاں ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ارجنٹینا کی مصر کے خلاف ڈرامائی فتح کے بعد مصری ٹیم کے ہیڈ کوچ، کھلاڑیوں اور کئی سوشل میڈیا صارفین نے ریفری کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔