پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا کامیاب ریسکیو آپریشن، ڈوبتی کشتی کے 20 افراد کو ریسکیو کرلیا

پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا کامیاب ریسکیو آپریشن، ڈوبتی کشتی کے 20 افراد کو ریسکیو کرلیا

(ویب ڈیسک ) پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے 24 گھنٹوں میں دوسرا کامیاب ریسکیو آپریشن کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اورماڑہ کے قریب کھلے سمندر میں کارگو کشتی “الحمدان یعقوب” انجن روم میں پانی بھرنے سے ڈوب گئی۔کشتی میں عملے کے 20 ارکان سوار تھے، جو سب پاکستانی شہری تھے ۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین نے بروقت پہنچ کر عملہ کے تمام افراد کو بچا لیا۔ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹر اور پی ایم ایس اے کے ڈیفنڈر جہاز نے بھی حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارگو کشتی ڈوبنے کا واقعہ اورماڑہ سے 32 ناٹیکل میل جنوب میں پیش آیا۔بچائے جانیوالے تمام 20 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے ایک بار پھر بروقت اور مؤثر کارروائی سے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت دیا۔

Watch Live Public News