کراچی میں اب کونسا رکشہ چلے گا؟ ڈی آئی جی ٹریفک نے بتا دیا

کراچی میں اب کونسا رکشہ چلے گا؟ ڈی آئی جی ٹریفک نے بتا دیا

(ویب ڈیسک) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں مختلف اقسام کے رکشوں پر پابندی لگا رہے ہیں، صر وہ رکشہ چلے گا جس میں میٹر نصب ہوگا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای چالان  سے متعلق شہریوں کو کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ای چالان آٹو جنریٹڈ ہوتے ہیں، غلطیاں ہوجاتی ہیں۔ اس حوالے سے ریلیف دینے کے لیے پالیسی بنارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چنگچی رکشوں کو مین روڈ سے ہٹانے کے لیے کوشش رہے ہیں، کراچی میں صرف وہ رکشہ چلے گا جس میں میٹرہوگا۔

پیر محمد شاہ نے کہا کہ   ای چالان سسٹم اور لین مارکنگ سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے، کراچی میں گزشتہ برس ہیوی ٹریفک سے 164 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ ڈیٹا کے مطابق اب تک 45 ہزار گاڑیاں اصل مالکان نے اپنے نام ٹرانسفر نہیں کرائیں، اس سلسلے میں متعدد لوگوں کو پکڑ کر تھانے کے حوالے بھی کیا ہے۔

Watch Live Public News