پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،9 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،9 جون 2021
کینیڈا میں پاکستانی خاندان کی یاد میں ہزاروں افراد کا اجتماع، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی بھی شرکت، کہتے ہیں لندن میں مسلم خاندان پر حملہ دہشتگردی ہے، اس حادثے پر تمام کینیڈین افسردہ ہیں، حملے میں زندہ بچ جانے والے بچے کے ساتھ پورا کینیڈا کھڑا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ میں تبدیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت، اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ اور محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا، عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔مائرہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، مقتولہ مائرہ کی درخواست پر کارروائی نہ کرنے والی اے ایس پی کا تبادلہ کردیا گیا، اے ایس پی سدرہ خان کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ کے سپرد کردی گئیں، قتل کی واردات سے پہلے مائرہ نے ملزمان کےخلاف درخواست دی تھی۔سپریم کورٹ نے این 25 ہائی وے کی خستہ حالی پر این ایچ اے کی رپورٹ مسترد کردی، عدالت نے این ایچ اے سے شاہراؤں کی مرمت سے متعلق رپورٹ طلب کرلی، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ این ایچ اے میں کرپشن کا بازار گرم ہے، کسی روڈ پر معیاری کام نہیں ہورہا، ادارے کو ملنے والے فنڈز کہاں جاتے ہیں، چیف جسٹس نے ملک بھر میں حادثات سے متعلق بھی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔