وفاقی بجٹ 23-24 میں غیر ملکی ملازمین رکھنے والے امیر گھرانوں پر ٹیکس میں اضافہ

وفاقی بجٹ 23-24 میں غیر ملکی ملازمین رکھنے والے امیر گھرانوں پر ٹیکس میں اضافہ
اسلام آباد: وفاقی بجٹ 2023-24 میں غیر ملکی ملازمین رکھنے والے امیر گھرانوں پر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے غیر ملکی ملازمین رکھنے والے امیر گھرانوں پر عائد ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے، اوسطاً ہر گھر یلو مددگار کو سالانہ 6000 امریکی ڈالرز تک تنخواہ دی جاتی ہے، گھریلو مددگاروں کو ادا کی جانے والی رقم پر ایک سال میں دو لاکھ روپے کی شرح سے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ورک پرمٹ جاری کرنے والی اتھارٹی غیر ملکیوں کو نوکری پر رکھنے والوں سے یہ ٹیکس وصول کرے گی۔ بجٹ تجاویز کے مطابق اس وقت کم و بیش 10 ہزار غیر ملکی شہری پاکستان کے امیر گھرانوں میں مددگار کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔