پی آئی  اے نے فیصل آباد ، کراچی کے درمیان فضائی رابطہ بحال کردیا

پی آئی  اے نے فیصل آباد ، کراچی کے درمیان فضائی رابطہ بحال کردیا

(ویب ڈیسک ) ترجمان پی آئی اے  کے مطابق پی آئی اے نے فیصل آباد اور کراچی کے درمیان فضائی رابطہ بحال کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  سات ماہ کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کراچی اور فیصل آباد کے درمیان آپریٹ کی گئی ہے،دونوں شہروں کے درمیان پی آئی اے پفتہ وار چار پروازیں چلائے گی۔

ترجمان کے مطابق  پہلی پرواز سے 170 مسافر روانہ ہوئے۔ان پروازوں کے اجراء سے فیصل آباد سے براستہ کراچی بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو بھی سہولت میسر آئے گی۔ ان پروازوں کی دوربارہ شروعات سے   فیصل آباد کی کاروباری برادری اور گردو نواح کے لوگوں کو تیز رفتار سفر کی سہولت میسر آگئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فیصل آباد ائر پورٹ پر پرواز کی روانگی کے وقت کیک کاٹا گیا اور مسافروں کو ہھول پیش کئے گئے ،مسافروں کو پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر شاہد حسین،سٹیشن مینیجر محمد عرفان، سول ایوی ایشن اور اے ایس ایف حکام نے رخصت کیا۔

Watch Live Public News