کار چوری کی نئی واردات،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی

کار چوری کی نئی واردات،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی
کیپشن: کار چوری کی نئی واردات،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی

 ویب ڈیسک: کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 8 میں گاڑی چوری کی ایک اورواردات سامنے آئی ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ 7 جون کی شب تقریباً 3 بجے پیش آیا، جب تین مشتبہ افراد ایک کار میں علاقے میں داخل ہوئے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 ملزمان گاڑی سے اتر کر ایک گھر کے باہر کھڑی قیمتی گاڑی کا لاک توڑتے ہیں، جبکہ تیسرا ساتھی قریب کھڑا نگرانی کرتا رہتا ہے۔ کچھ ہی لمحوں میں ملزمان گاڑی لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔

متاثرہ شہری طارق حسین نے واردات کی رپورٹ مقامی تھانہ ساحل میں درج کرائی ہے۔ تاہم تاحال پولیس نہ تو چوروں کا سراغ لگا سکی ہے اور نہ ہی چوری شدہ گاڑی برآمد کی جا سکی ہے۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کی سست روی اور سیکیورٹی کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اور مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Watch Live Public News