بجٹ 2025-26:پاور سیکٹر کے47 منصوبوں کیلئے 104 ارب روپے سےزائد بجٹ کی تجویز

بجٹ 2025-26:پاور سیکٹر کے47 منصوبوں کیلئے 104 ارب روپے سےزائد بجٹ کی تجویز
کیپشن: بجٹ 2025-26:پاور سیکٹر کے47 منصوبوں کیلئے 104 ارب روپے سےزائد بجٹ کی تجویز

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025- 26 کے بجٹ میں پاور سیکٹر کا کوئی نیا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، موجودہ جاری 47 منصوبوں کے لیے 104 ارب روپے سے زائد کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن منصوبہ کیلئے 15 ارب 97 کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی پر 6 سو میگاواٹ بجلی فراہمی کیلئے 11 ارب 62 کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ بجلی کی ترسیل بہتر بنانے کے لیے این ٹی ڈی سی کے لیے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ جامشور کول پاورپلانٹ 1320 میگاواٹ منصوبے کیلئے 5 ارب 25 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،سکی کناری منصوبے سے بجلی کے اخراج کےلیے ساڑھے تین ارب روپےمختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،آئیسکو میں ایڈوانس میٹرنگ منصوبہ کیلئے 2 ارب 94 روپے کی تجویز  دی گئی ہےاور مٹیاری مورو سے رحیم یار خان 5 سو کے وی ٹرانسمشن لائن کیلئے 1 ارب 30 کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مہمند ڈیم سے بجلی کی ترسیلی نظام کیلئے 2 ارب روپے کی رقم رکھںے کی تجویز  دی گئی ہے۔

500کے وی لاہور نارتھ منصوبہ کیلئے آئندہ مالی سال 1 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے،کاسا 1 ہزار منصوبہ کیلئے آئندہ مالی سال 3 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

Watch Live Public News