پاکستان 20 جہاز اور بھی گرا سکتا تھا لیکن صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، بلاول بھٹو

پاکستان 20 جہاز اور بھی گرا سکتا تھا لیکن صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، بلاول بھٹو

(ویب ڈیسک ) پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی میں ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کیا، پاکستان 20 جہاز اور بھی گرا سکتا تھا لیکن صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔
بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے سیز فائر کیلئے جو کردار ادا کیا اسے ویلکم کرتے ہیں، امید ہے امریکی حکومت، صدر ٹرمپ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی جنگی پوزیشن بھارت سے بہتر تھی، بھارت پر برتری کے باوجود ہم نے سیز فائر کو قبول کیا۔ سیز فائراس شرط پر مانی کی تمام متنازعہ امور پر نیوٹرل مقام پر بات چیت ہوگی۔ امید ہے امریکا، برطانیہ اپنا کردار ادا کریں گے، بھارت کو بات چیت سے مسائل کے حل پرقائل کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے 6 بھارتی جہاز گرا کر طاقت دکھا دی، اب پاکستان خطے میں مستقل امن قائم کنا چاہتا ہے جس کا فائدہ دونوں ملکوں کی عوام کو ہو، پاکستان نے حالیہ کشیدگی میں ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کیا، پاکستان 20 جہاز اور بھی گرا سکتا تھا لیکن صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔

Watch Live Public News