(ویب ڈیسک) سید فیصل گیلانی کی راولاکوٹ میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد حملوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔
سید فیصل گیلانی نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی پرتشدد کارروائیوں پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہکالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے معصوم شہریوں کے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی پرتشدد کارروائیوں کو دیکھتے ہوئےاس سےلاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حصہ عوامی مفادات کیلئے بنے تھے، لیکن بدقسمتی سے یہ اپنے اصل راستے سے بھٹک گئے ہیں۔آزاد کشمیرکےعوام کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کےپرتشددبیانیے کومسترد کرکےباشعورشہری ہونے کاثبوت دے رہے ہیں۔