(ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 14 دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سییکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بھارتی پراکسی “فتنہ الہندستان” سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خضدار کے علاقے نال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،دہشت گرد قریبی پولیس اسٹیشن اور بینکوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذموم عزائم ناکام بنا دیے، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو مؤثر انداز میں روکا گیا اور بھرپور نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان پاک فوج کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے،دہشت گردوں کے زیر استعمال 4 گاڑیاں اور دیسی ساختہ بارودی مواد بھی موقع پر تباہ کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس حوالدار محمد عباس نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
ترجمان پاک فوج کاکہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف مہم پوری قوت سے جاری رہے گی، پاکستان سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔