(ویب ڈیسک ) لاہور میں باز محمد نامی شہری کے نام پر 421 گاڑیاں ، رکشے موٹرسائیکلیں رجسٹرد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
لاہور ٹریفک پولیس کے جنرل ہولڈاپ کے دوران حیران کن انکشاف ہوا۔ باز محمد شہری کے نام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا۔
جنرل ہولڈاپ کے دوران موٹر سائیکل سوار کو رکنے پر ملکیت کی جانچ پڑتال نے اہلکاروں کو بھی حیران کر دیا۔ باز محمد نامی شہری کے نام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹرسائیکلوں کا مالک نکلا جبکہ باز محمد پر 20 لاکھ 88 ہزار 800 روپے سے زائد کے ای چالان واجب الادا۔
شہری کی موٹرسائیکل تھانہ مسلم ٹاؤن میں بند کردی گئی۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کی حکم پر ای چالان نادہندگان کے خلاف کارروائیاں میں مزید تیزی کردی گئی۔
سید عبدالرحیم شیرازی کی قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے۔شید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہای چالان نادہندگان اب سخت کارروائی کے لیے تیار رہیں۔