ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت سے ہنی ٹریپ میں ملوث ایک پولیس اہلکار سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ گرفتار ملزمان میں خواتین بھی شامل ہیں جو لڑکوں سے دوستی کر کے ملنے کیلئے بلاتی تھیں۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزمان لڑکوں پر تشدد اور نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتے تھے۔
اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔