(ویب ڈیسک) پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے بالائی علاقوں میں بارش بارے الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ پوٹھوہار ریجن، مری گلیات اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔9 سے 11 مارچ کے دوران بھی شمالی علاقہ جات میں بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق آئیندہ دنوں میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں معمول سے 3 سے 4 ڈگری تک درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔