60 فیصدسرکاری گاڑیاں 2 ماہ کیلئے گراوٴنڈ، وزیر اعظم کی کفایت شعاری اقدامات کی منظوری

60 فیصدسرکاری گاڑیاں 2 ماہ کیلئے گراوٴنڈ، وزیر اعظم کی کفایت شعاری اقدامات کی منظوری

(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہبازشریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔جس میں  وزیراعظم شہبازشریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری دیدی۔

کفایت شعاری کے اقدامات تمام وزارتوں، محکموں، خود مختار اداروں، دفاعی تنظیموں، عدلیہ اور پارلیمنٹ میں یکساں لاگو ہونگے۔ تمام سرکاری گاڑیوں کو اگلے 2 ماہ کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50% کی کمی کی جائے گی۔

ایندھن کی کمی سرکاری بسوں، ایمبولینس، موٹر بائیکس وغیرہ جیسی آپریشنل گاڑیوں کیلئے نہیں۔ ایندھن کی کمی سے وفاقی سطح پر ساڑھے چار ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ساٹھ فیصدسرکاری گاڑیاں 2 ماہ کے لیے گراوٴنڈ کی جائیں گی۔ وفاقی اور صوبائی کابینہ کے تمام وزراء، مشیر اور معاونین رضاکارانہ طور پر 2 ماہ کی تنخواہ اور الاوٴنسز چھوڑ دیں۔

 قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں دو ماہ کے لیے 20% رضاکارانہ کٹوتی کی جائے گی ۔تمام وفاقی وصوبائی محکموں میں گریڈ 20اور اوپر کے تین لاکھ روپے سے زائد تنخواہ والے سرکاری افسروں کی 2دن کی تنخواہ کی کٹوتی کا اعلان کیا گیا۔

 تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کے مالی سال کی چوتھی ساماہی کے غیرترقیاتی بجٹ میں بیس فیصد کٹوتی کا اعلان بھی کیا  گیا۔ بجٹ کٹوتی سے وفاقی سطح پر 22 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔

جون 2026 تک تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Watch Live Public News