ٹی 20 ورلڈکپ : آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، صاحبزادہ فرحان شامل

ٹی 20 ورلڈکپ : آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، صاحبزادہ فرحان شامل
کیپشن: ٹی 20 ورلڈکپ : آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، صاحبزادہ فرحان شامل

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔

صاحبزادہ فرحان نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 میچز میں 383 رنز اسکور کیے اور ایونٹ کے ٹاپ اسکورر رہے۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے 4 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں، جبکہ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے 2، 2 اور زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے ایک، ایک کھلاڑی کو جگہ دی گئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کا کوئی کھلاڑی اس ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

آئی سی سی کی منتخب ٹیم میں بھارت کے سنجو سیمسن، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔ انگلینڈ سے ول جیکس اور عادل رشید جبکہ جنوبی افریقہ سے ایڈن مارکرم اور لنگی نگیدی کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔

اسی طرح زمبابوے کے بلیسنگ مزرابانی اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

آئی سی سی نے امریکا کے شاڈلے وان شاکوائک کو ٹیم کا 12واں کھلاڑی نامزد کیا ہے۔

Watch Live Public News