خطے میں جنگی صورتحال ، وزیر اعظم کا کفایت شعاری اقدامات کا اعلان

خطے میں جنگی صورتحال ، وزیر اعظم کا کفایت شعاری اقدامات کا اعلان

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں کشیدہ صورتحال  کے باعث وزیر اعظم شہباز شریف نے  کفایت شعاری اقدامات کا اعلان  کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ خطے کو درپیش اور پرخطر حالات کے تناظر میں قوم سے مخاطب ہوں ۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال ہم سب کیلئے تشویش کا باعث ہے۔معاملات تدبر  اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔مغربی سرحد پر بھی دہشتگردی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج  وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے جان کی قربانیاں دے رہی ہیں ۔بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم ایرانی بہن بھائیوں کی شہادت  پر پاکستان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔آذربائیجان ، ترکیہ ، قطر، کویت، یو اے ای ، سعودی عرب پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز ہو چکی ہے۔ہماری معیشت کا انحصار زراعت، صنعت  اور ٹرانسپورٹیشن کیلئے خیلج سے ملنے والے توانائی ذرائع پر ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کا تعین پاکستان  کے اختیار میں نہیں ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا اگلے آنے والے چند دنوں میں تیل مزید مہنگا ہوگا۔میری کوشش ہوگی کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔آئندہ 2 ماہ کیلئے سرکاری محکموں کی گاڑیوں کو ملنے والے تیل میں 50 فیصد کٹوتی کی جا رہی ہے۔آئندہ 2 ماہ کیلئے تمام سرکاری محکموں کی 60 فیصد گاڑیوں کوبند کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ 2 ماہ کیلئے کابینہ ارکان ، وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی تنخواہ نہیں لیں گے۔ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 25 فیصد کٹوتی کی جا رہی ہے۔

حکومت نے افطار پارٹیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے ٹیلی کانفرنسز اور آن لائن ورکنگ  کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سرکاری دفتر ہفتے میں صرف 4 دن کھلیں گے۔تمام سکولوں کو 2 ہفتے کی چھٹی دی جا رہی ہے۔ تمام تعلیمی اداروں میں آئن لائن کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے، طاقت کا توازن بدل رہا ہے۔

Watch Live Public News