ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خواجہ آصف نے وزیراطلاعات عطاءتارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والے امریکی سفیر سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور منتوں پر اتر آئے ہیں۔ کورکمانڈر ہاؤس کے باہر عمران خان کی بہنیں کیا کررہی تھیں؟
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9مئی کےواقعات میں ملوث لوگوں کااحتساب ہوناچاہیے تاکہ قوم کوپتہ چلناچاہیےاسپانسرکون تھےاورکس نےعمل درآمد کرایا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سےاختلافات ہوسکتےہیں سب لوگوں نےماضی میں کئے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا احتساب کرناہےتو2014سےشروع کرلیں، 2013میں جوسازش تیارہوئی اس کاہدف نوازشریف تھے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف کی تعیناتی کومتنازع بنانےکی کوشش کی گئی، تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بحرانوں میں دھکیلا۔
انہوں نے کہا کہ ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والے اب امریکی سفیر سے مل رہے ہیں اور منتوں پر اتر آئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں کور کمانڈر ہاؤس کے باہر کیا کر رہی تھیں؟ آرمی چیف کی تقرری متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو بحرانوں کا شکار کیا۔