ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کے علاقوں پر حملے  کا بھارتی میڈیا  کا پروپیگنڈا مسترد کردیا

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کے علاقوں پر حملے  کا بھارتی میڈیا  کا پروپیگنڈا مسترد کردیا

(ویب ڈیسک )   پاکستان کی جانب سے بھارت کے علاقوں پر حملے کے بھارتی میڈیا کے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ   پاکستان بھارتی میڈیا کے الزامات، پروپیگنڈے کو مسترد کرتا ہے، پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر حملے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزامات کا عمل سوچے سمجھے منصوبے کا عکاس ہے،  الزامات کا مقصد خطے کو غیرمستحکم اور جارحیت کیلئے بہانہ تراشنا ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق  اس قسم کی کارروائیاں علاقائی امن کو مزید خطرے میں ڈالتی ہیں، بھارت کا رویہ انتہائی خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔   پاکستان عالمی تنظیموں سے بھارتی رویے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتاہے، پاکستان پوری قوت سے اپنی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے دفاع کے ساتھ جواب دے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان امن کے لیے پُرعزم اور چوکس ہے، پاکستان اشتعال انگیزی، دھمکیوں یا گمراہ کن مہم سے مرعوب نہیں ہوگا، پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Watch Live Public News