پاکستان، بھارت میں قومی سلامتی مشیروں کی سطح پر رابطے ہوئے ہیں،پاکستانی سفیر

پاکستان، بھارت میں قومی سلامتی مشیروں کی سطح پر رابطے ہوئے ہیں،پاکستانی سفیر

(ویب ڈیسک) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ  پاکستان، بھارت میں قومی سلامتی مشیروں کی سطح پر رابطے ہوئے ہیں۔

رضوان سعید شیخ نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپاکستان اور بھارت میں قومی سلامتی مشیروں کی سطح پر رابطے ہوئے ہیں،حالیہ دو روزہ جھڑپوں کے بعد کشیدگی کم کرنے کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  رابطوں کے بعد جو اقدامات اور بیان بازی کی صورت میں کشیدگی بڑھی اسے روکنا ہوگا، پاکستان کو بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔

 رضوان سعید شیخ نے مزید کہا کہ  ہماری عوامی رائے کی طرف سے حکومت پر خاصا دباؤ ہے کہ وہ ردعمل دے۔

Watch Live Public News