تحریک انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کو رہا کر دیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کو رہا کر دیا گیا
کیپشن: تحریک انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کو رہا کر دیا گیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں عباد فاروق کو 9 مئی کے واقعات کے مقدمات میں حراست میں لیا گیا تھا اور وہ کئی ماہ سے جیل میں قید تھے۔

پی ٹی آئی کارکنان اور اہلِ خانہ نے میاں عباد فاروق کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جلد میڈیا سے بات چیت کریں گے۔

یاد رہے کہ 9 مئی کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا، جس میں پی ٹی آئی کے کئی سینئر رہنما شامل تھے۔

Watch Live Public News