پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا، ترجمان پاک فوج

پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا، ترجمان پاک فوج

 (ویب ڈیسک ) ترجمان پاک فوج احمد شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا۔

انٹرنیشل میڈیا کو بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ  کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پاک فضائیہ اور نیوی کے افسران بھی موجود ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹرنیشنل میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے  کہا کہ  بھارتی طیارے12  بج کر 10منٹ پر پاکستانی سائیڈ پر آئے۔ بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جن کو انگیج کیا گیا۔ پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا، بھارت بچوں ، خواتین اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے الزام لگا رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پہلگام واقعہ 2 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔ پہلگام واقعے کے فوری بعد الزام پاکستان پر لگا دیا گیا۔اس واقعے کے 10 منٹ بعد 2 بج کر 30 منٹ پر ایف آئی درج کرائی گئی۔ کیا کوئی ثبوت ہے کہ یہ حملہ کیسے ہوا۔ بھارت کی ایک تاریخ ہے وہ سیاسی مقاصد کیلئے دہشتگردی کا نام لیتا ہے۔ بھارت سیاسی مقصدکیلئے بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بناتا ہے۔ بھارت الزام لگاتا ہے، ثبوت بھی نہیں دیتا اور حملہ کردیتا ہے۔

بھارتی مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے سیکیورٹی پر سوالات ترجمان پاک فوج نے میڈیا پر پیش کردیے۔مقبوضہ کشمیر کے شہریوں  نے سوال کیا کہ دہشتگرد آئے  اور حملہ کرکے چلے گئے، بھارتی فوج کہاں تھی؟۔بھارتی سیاستدانوں نے بھی پہلگام واقعے کے بعد سیکیورٹی پر سنجیدہ سوالات اٹھائے۔بھارتی فوج کے ریٹائر ڈ جنرل کے ایس گل نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کردار پر سوال اٹھایا۔مقبوضہ کشمیر  کے سابق گورنر ستیاپال کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حملے بھارت میں انتخابات جیتنے کیلئے تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   بھارت کی تاریخ رہی کہ وہ ایسے اقدامات کرتا آرہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکاونٹرز قابض بھارتی فوج کا معمول ہے۔بھارتی کھلے عام تسلیم کر رہے ہیں کہ وہ بلوچستان میں  دہشتگردوں کو اسپانسر کر رہے ہیں ۔ بھارت کے اندر دہشتگردوں کے کیمپس  ہیں۔ بھارت کا مقصد ہماری توجہ انسداد دہشتگردی ٓپریشنز سے ہٹانا ہے۔ بھارت ، امریکا ، کینیڈا ، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کا اسپانسر ہے، جس کے ثبوت موجود ہیں ۔ پاکستان میں حملوں کیلئیے دہشتگردوں کو بھارت سے ٹاسک دیے جاتے ہیں ۔ بھارت فوج کے اہلکار ان دہشتگردوں کو کارروائی کے لیے ٹاسک دیتے ہیں ۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان میں متعدد جگہوں پر حملے کر دیے، بھارت کےحملوں میں معصوم شہری، بچے شہید ہوئے، بھارت نے 2 سال کے بچے کو شہید کیا اور تم اس پر جشن منا رہے ہو،  بھارتی میڈیا بھی جشن منا رہا ہے ان بچوں کی شہادت پر۔ بھارت نے ایل او سی پر کشمیر میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا، بھارت آزاد کشمیر میں صرف شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، ہم ایل او سی پر بھارت کی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

Watch Live Public News