پاک بھارت کشیدگی ، پی ایس ایل کے میچز غیر معینہ مدت تک ملتوی 

پاک بھارت کشیدگی ، پی ایس ایل کے میچز غیر معینہ مدت تک ملتوی 

(ویب ڈیسک ) پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ 10 کے میچز کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق   گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایل او سی پر حالات کی خرابی، 78 ڈرونز کی دراندازی اور بھارت کی جانب سے زمین سے زمین پر میزائل داغنے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ  پی ایس ایل  ملتوی کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے موصول ہونے والے مشورے کے بعد کیا گیا ہے۔ پی سی بی اور اس کے کھلاڑی قوم کا دفاع کرنے والے شہداء کے اہل خانہ اور ہمارے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں۔

پی سی بی اپنے شراکت داروں، فرنچائزز، حصہ لینے والے کھلاڑیوں، براڈکاسٹرز، اسپانسرز اور منتظمین کی کوششوں اور تعاون کو تسلیم کرتا ہے جس نے ٹورنامنٹ کے  انعقاد کو یقینی بنایا ہے۔ہم پی سی بی میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی ذہنی تندرستی اور اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں کے جذبات کا بھی مخلصانہ خیال رکھتے ہیں اور ہم ان کے اہل خانہ کے خدشات کا احترام کرتے ہیں جو انہیں وطن واپس دیکھنا چاہتے ہیں۔

Watch Live Public News