پاکستان کے پاس قابلِ ذکر فوجی صلاحیت ہے، امریکی ماہر کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو

پاکستان کے پاس قابلِ ذکر فوجی صلاحیت ہے، امریکی ماہر کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو

ویب ڈیسک: معروف امریکی ماہرِ سیاسیات پروفیسر جان میئر شائیمر نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا مستقل اور واحد حل سیاسی ہے، بھارت فوجی حکمتِ عملی کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پروفیسر جان میئر شائیمر  کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس قابلِ ذکر فوجی صلاحیت ہے، بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل کرنا مشکل ہوگا۔

دوسری جانب سعودی عرب، ایران، امریکا اور برطانیہ نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی کوششیں تیز کردیں۔

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نئی دلی کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات بھی کی۔

 ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان اور بھارت کے دورے کے بعد کل سعودی عرب جائیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے رابطہ کیا، کشیدگی میں فوری کمی اور براہِ راست بات چیت پر زور دیا۔

Watch Live Public News