وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےسعودی وزیر برائے امور خارجہ عادل الجبیر کی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےسعودی وزیر برائے امور خارجہ عادل الجبیر کی ملاقات

ویب ڈیسک: سعودی وزیرمملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے اپنے دورہ پاکستان میں پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کا وزارت خارجہ میں استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک اپنے آزمودہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔

اُنہوں نے خطّے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے سعودی عرب کی تعمیری سفارتی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

قبل ازیں سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر پاکستان کے  ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے، اُن کے دورے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود کشیدگی کو کم کرنا ہے۔

اپنے  دورہ پاکستان میں وہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

Watch Live Public News