وزیرِ اعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے

وزیرِ اعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے
کیپشن: وزیرِ اعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا تین روزہ دورہ کریں گے، اس  دوران وہ چینی صدر شی جن پنگ اور وزیرِ اعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، وزیرِ اعظم اس دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

دورے کے دوران سی پیک، تجارت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کے شعبوں پر اہم مذاکرات متوقع ہیں، جن کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور باہمی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا ہے۔

پاکستانی قیادت کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کی مضبوطی اور خطے میں اقتصادی و تجارتی روابط کو فروغ دینے کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

Watch Live Public News