چیف جسٹس پاکستان نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار کو تفویض کردیئے

چیف جسٹس پاکستان نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار کو تفویض کردیئے
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار کو تفویض کر دیئے۔ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلقہ معاملات میں مکمل بااختیار ہونگی، پبلک اکائونٹس کمیٹی سے متعلقہ امور پر رجسٹرار کا فیصلہ فل کورٹ یا چیف جسٹس کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آڈٹ اور محکمانہ اکائونٹس کمیٹی سے متعلقہ امور بھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے انجام دینگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے سالانہ بجٹ پلان کو بھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے حتمی شکل دینگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔