اپوزیشن اتحادکا 27ویں ترمیم کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان 

 اپوزیشن اتحادکا 27ویں ترمیم کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان 
کیپشن:  اپوزیشن اتحادکا 27ویں ترمیم کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان 

ویب ڈیسک: اپوزیشن اتحاد "تحریک تحفظ آئین پاکستان" نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، چیئرمین تحریک تحفظ آئین محمود اچکزئی نے اس بات کا اعلان کیا کہ احتجاجی تحریک آج سے شروع کی جائے گی اور وہ پارلیمنٹ کو کام کرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا، "آج سے ہماری تحریک کا آغاز ہوتا ہے اور ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اس ترمیم کے خلاف سخت احتجاج کریں گے۔"

محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ احتجاجی نعرے رات 8:30 بجے سے شروع ہوں گے اور اس دن کا نعرہ "ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے" ہوگا۔

اس موقع پر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ 27ویں ترمیم شخصیات کے مفادات کو سامنے رکھ کر کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئین کا شخصیات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، لیکن اشرافیہ اپنے مفادات کے لیے آئین میں تبدیلیاں کر رہی ہے۔

سینیٹر راجہ ناصر عباس نے بھی شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "پارلیمنٹ اور عدلیہ کو تباہ کردیا گیا ہے۔ یہ ترمیم ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔ ہم اس ترمیم کے راستے کو روکنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔"

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے اس ترمیم کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور تحریکوں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ آئینی حقوق کی حفاظت کے لیے ہر سطح پر جدوجہد کریں گے اور حکومت کی جانب سے آئینی ترمیم کی حمایت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت احتجاج کریں گے۔

Watch Live Public News