(ویب ڈیسک )استنبول مذاکرات پر وزارتِ خارجہ کا واضح اور دو ٹوک موقف آگیا۔ وزارت خارجہ نے افغانستان سے متعلق جامع اور شواہد پر مبنی مؤقف پیش کردیا۔
وزارت خارجہ نے پاک۔افغان تعلقات کا مکمل پس منظر شواہد کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھ دیا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مؤقف تعصب سے بالاتر، حقائق اور میرٹ پر مبنی ہے،غیر جانب دار ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے ، پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنایا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے، پاکستان افغانستان صورتحال کو سفارتی مہارت اور اخلاقی برتری سے سنبھال رہا ہے، پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیان میں افغانستان کی جانب سے تعطل کی وجوہات منطق اور شواہد کے ساتھ واضح کر دی گئیں ہیں ، پاکستان نے ریکارڈ درست کرتے ہوئے غلط فہمیوں کا ازالہ کر دیا۔