اے این پی  نے خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی ترمیم   پیش کردی

اے این پی  نے خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی ترمیم   پیش کردی

(ویب ڈیسک ) عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کا کہنا ہے کہ خیبر ضلع ہے دیگر صوبوں میں نام کیساتھ ضلع کا نام نہیں لکھا جاتا ہے۔

27 آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ پر پارلیمانی کمیٹی کی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جبکہ اتحادی جماعتوں کی اضافی مجوزہ ترامیم پر مشاورت جاری ہے۔

اے این پی  کے خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی ترمیم پر مشاورت جاری ہے۔خیبر پختونخوا سے نام خیبر ہٹا کر پختونخوا رکھنے کے ترمیم پیش کی گئی تھی۔

اے این پی کا موقف ہے کہ  خیبر ضلع ہے دیگر صوبوں میں نام کیساتھ ضلع کا نام نہیں لکھا جاتا ہے۔

ایم کیو ایم کے بلدیاتی نمائندوں کو فنڈ سے متعلق ترمیم پر اتفاق ہوچکا ہے جبکہ   بلوچستان اسمبلی کی نشستیں بڑھانے پر بھی مشاورت جاری ہے۔

Watch Live Public News