(ویب ڈیسک ) قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔جس میں 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطاق حکومتی اتھادی جماعتوں کی تجاویز پر کمیٹی فیصلہ نہ کر سکی۔ فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بنیادی مسودے کی منظوری دیدی گئی ہے۔کچھ ترامیم کے ساتھ بل منظور کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ترامیم ہوئیں ، کچھ کا اختیار مجھے اور وزیر قانون کو کمیٹی نے دیا ہے۔ایک ، دو شقوں پر میں اور وزیر قانون تبدیلی کر سکتے ہیں ۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ رپورٹ تیار ہو جاتی ہے تو یہ ہاؤس کا اختیار ہے اس پر کب ووٹنگ کرتے ہیں، کل ہاؤس میں کمیٹی کی رپورٹ فائل کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی تجاویز کے حوالے سے بھی بریک تھرو کل ہو جائے گا۔
دوسری جانب سینیٹ اجلاس سوموار 10 نومبر صبح گیارہ بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔