(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کو ٹیرف سے حاصل ہونے والی آمدن میں سے زیادہ تر شہریوں کو 2 ہزار ڈالر بطور ڈیویڈنڈ ادا کیے جائیں گے۔
اتوار کے روز اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے تمام امریکیوں (سوائے زیادہ آمدنی والے افراد کے) کو 2,000 ڈالر کی ادائیگی کا اعلان کیا۔
انہوں نے لکھا کہ جو لوگ ٹیرف کے خلاف ہیں وہ احمق ہیں! ہم اب دنیا کے سب سے امیر، سب سے زیادہ قابلِ احترام ملک ہیں، جہاں افراطِ زر تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، اور اسٹاک مارکیٹ تاریخی بلندی پر ہے۔ 401k اکاؤنٹس اپنی بلند ترین سطح پر ہیں۔ ہم کھربوں ڈالر کما رہے ہیں اور جلد ہی اپنے 37 کھرب ڈالر کے زبردست قرض کو کم کرنا شروع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہو رہی ہے، ہر جگہ فیکٹریاں اور پلانٹس تعمیر ہو رہے ہیں۔ ایک کم از کم 2000 ڈالر کا ڈیویڈنڈ ہر شخص کو دیا جائے گا ۔