لاہور میں پولیو ٹیم کی خاتون ورکر پر اینٹوں سے حملہ، سر پھٹ گیا

لاہور میں پولیو ٹیم کی خاتون ورکر پر اینٹوں سے حملہ، سر پھٹ گیا

ویب ڈیسک: لاہور میں کوٹ لکھپت کے علاقے میں پولیو ٹیم پر حملہ،ایک خاتون پولیو ورکر زخمی ہو گئی ۔

چندرائے روڈ پر پولیو مہم کے دوران خاتون پولیو ورکر پر حملہ کیا گیا ، مہم کے دوران ایک عورت نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا ۔

 پولیس کے مطابق پولیو ورکر نے سمجھانے کی کوشش کی تو خاتون نے دو بیٹیوں کے ہمراہ حملہ کر دیا، خاتون پولیو ورکر پر اینٹوں سے حملہ کیا گیا۔

اینٹ لگنے سے خاتون پولیو ورکر صبا کا سر پھٹ گیا، واقعہ کا مقدمہ کوٹ لکھپت تھانے میں درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ 

Watch Live Public News