آئینی ترامیم کیلئے نمبرز گیم:بیرون ملک موجود اراکین کو واپس آنے کی ہدایت

آئینی ترامیم کیلئے نمبرز گیم:بیرون ملک موجود اراکین کو واپس آنے کی ہدایت
کیپشن: آئینی ترامیم کیلئے نمبرز گیم:بیرون ملک موجود اراکین کو واپس آنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: آئینی ترامیم کیلئے نمبرز پورے کرنا حکومت کیلئے مسئلہ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئینی ترامیم کیلئے تعداد پوری کرنے کیلئے حکومت نے اپنے بیرون ملک دوروں پر موجود اراکین پارلیمنٹ کو 15 اکتوبر تک ہر صورت واپس آنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق اس وقت 10 سے 15 حکومتی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ ملک سے باہر ہیں، ان میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ بھی شامل ہیں۔

سینیٹرز میں پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن، باپ پارٹی کے دنیشن کمار بیرون ملک موجود ہیں جبکہ سینیٹر عبدالقادر بھی بیرون ملک دورے پر گئے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے ریاض فتیانہ اور سینیٹر فیصل سلیم بھی ملک سے باہر ہیں۔ 

Watch Live Public News