سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود اسٹے دینے والے سینئر سول جج معطل

سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود اسٹے دینے والے سینئر سول جج معطل

(ویب ڈیسک )   سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود اسٹے دینے والے سینئر سول جج کو معطل کر دیا گیا ۔

اسٹے دینے والے سینئر سول جج انعام اللہ کو او ایس ڈی بنا کر فوری ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم  دے دیا گیا۔

  اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دے دیا ۔سینئر سول جج انعام اللہ کے انکوائری افسر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی ہوں گے ۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  چیف جسٹس عامر فاروق نے آج  سینئرسول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ بھی طلب کیا۔

Watch Live Public News