ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان کو آزاد قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے 25 اگست 2025 کے حکم کی روشنی میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی و سنی اتحاد کونسل کے تمام ارکان اب آزاد قرار دیئے جائیں گے۔
اس فیصلے کے بعد قومی اسمبلی، پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلی کی پارٹی پوزیشنز ازسرنو ترتیب دی جائے گی۔ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد ارکان کی وابستگی پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل سے ظاہر نہیں ہوگی۔