لندن ہائیکورٹ میں بریگیڈیئر(ر)راشد نصیر نے یوٹیوبرعادل راجہ کیخلاف مقدمہ جیت لیا

لندن ہائیکورٹ میں بریگیڈیئر(ر)راشد نصیر نے یوٹیوبرعادل راجہ کیخلاف مقدمہ جیت لیا

(ویب ڈیسک ) برطانوی عدالت  نے عادل راجہ کو بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق   عادل راجہ کوہرجانے اورعدالتی اخراجات کی مد میں13کروڑروپے دیناہوں گے۔

لندن  ہائیکورٹ کے جج  نے  فیصلے میں کہا کہ   عادل راجہ نے بریگیڈیئر(ر)راشد نصیرکوبدنام کیا،جھوٹے الزامات لگائے۔

عدالت  نے عادل راجہ کو بریگیڈیئر(ر)راشدنصیرکو50ہزارپاؤنڈ ہرجانہ اداکرنے کاحکم دیا۔اس کے علاوہ   عادل راجہ کو بریگیڈیئر(ر)راشد نصیر کوعدالتی اخراجات کےتقریباً3لاکھ پاؤنڈ بھی دینے کاحکم دیا گیا ہے۔

عدالت کی جا نب سے عادل راجہ کواپنے تمام میڈیاپلیٹ فارم پر راشد نصیر کےکیس جیتنےکی خبربھی دینےکاحکم دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News