اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے

اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے

(ویب ڈیسک ) اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔اسلام آباد ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اسرائیلی محاصرہ توڑنے اور غزہ امداد لے جانے کیلئے جانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔اسلام آباد ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد کا استقبال کرنے کے لیے سیکڑوں شہری اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

لوگوں نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

شہری پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے اور فلسطینی جھنڈے لہراتے رہے۔

اس موقع پر شہریوں نے کہا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے عالمی سطح پر امت مسلمہ اور فلسطین کے مؤقف کو اجاگر کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ ان کی حمایت میں بڑی تعداد میں ائیرپورٹ پر پہنچے ہیں۔

Watch Live Public News