لاہور میں اورنج لائن ٹرین آج اور کل بند رہے گی

لاہور میں اورنج لائن ٹرین آج اور کل بند رہے گی
کیپشن: لاہور میں اورنج لائن ٹرین آج اور کل بند رہے گی

ویب ڈیسک: لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس آج اور کل بند رہے گی۔ 

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اورنج ٹرین کی سروس روک دی۔ 

اس سے قبل اورنج لائن کے متعدد اسٹیشنز مسافروں کے داخلے کیلئے بند کردیے گئے تھے۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث اورنج لائن کے اسٹیشنز پر پولیس اور سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اورنج لائن ٹرین آج اور کل بند رہے گی۔

Watch Live Public News