ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے عہدے سے ہٹایا گیا تو پارٹی ختم ہوجائے گی ،ایسی باتیں وہ لوگ کررہے ہیں جو سمجھتے ہیں ہمارے پاس عددی اکثریت ہے۔
ایک بات واضح کردوں میں اگر استعفی ٰدے دو تو ہماری پارٹی مکمل ختم ہوجائے گی۔
دوسری جانب نعیم حیدر پنجوتھہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب کے تمام ایم پی ایز کو کمیٹیوں سے مستعفی ہونیکاحکم دیا ہے۔
علاوہ ازیں سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول ہوچکا ہے۔
گورنر خیبرپختونخواکے ایم ایس سے کو آرڈی نیشن کے بعد استعفیٰ بھیجا گیا،گزشتہ رات پونے11 بجے گورنر ہاؤس کے اسٹاف نے استعفیٰ وصول کیا۔