سندھ میں قدرتی گیس دریافت

سندھ میں قدرتی گیس دریافت
کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان پیٹرولیم کا سندھ میں قدرتی گیس کی دریافت کا اعلان۔ صوبہ سندھ میں واقع لطیف بلاک کے جگن ون کنویں سے گیس کی دریافت ہوئی ہے۔ مذکورہ بلاک کی ملکیت 33 فیصد پاکستان پیٹرولیم کے پاس ہے۔ ای این آئی پاکستان اور یو ای پی ایل بھی 33 ، 33 فیصد کے شراکتدار ہیں۔ گیس کی دریافت کنویں کو 11350 فٹ گھدائی کے بعد ہوئی ہے۔ کنویں کے سینڈ زون بی میں 12.6 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا حصول ہوا ہے۔ پی پی ایل کے مطابق کنویں کے سینڈ زون سی سے 13.7 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہورہی ہے۔ گیس کی دریافت کمپنی کی جانب سے جارحانہ ڈرلنگ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ دریافت شدہ گیس سے ملکی توانائی کی ضروریات پورا کرنے میں اہم ثابت ہوگی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔